234

بورڈ ملازمین کی ہڑتال ، نہم اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج التوا کا شکار, ہڑتال کے سبب طلبہ کو داخلوں کے حصول میں بھی پریشانی کا سامنا

خیبر پختونخوا میں بورڈ ملازمین کی ہڑتال ، نہم اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج التوا کا شکار ہوگئے ہیں ہڑتال کے سبب طلبہ کو داخلوں کے حصول میں بھی پریشانی کا سامنا ہے

خیبر پختونخوامیں آٹھوں اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈز کی ہڑتال جاتی ہے جس کے باعث نہم اور انٹر کے نتائج التوا کا شکار ہیں ،طلبہ کو ڈی ایم سیز اور سرٹیفیکٹ کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے انکا کہنا ہے کہ ڈی ایم سیز بروقت نے ملنے کی صورت میں کالجز میں داخلہ متاثر ہوسکتا ہے ،دوسری جانب بورڈ ملازمین جو گذشتہ دو ہفتوں سے بورڈ انضمام کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر ہیں مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال کا اعلان کرچکے ہیں ،ایسے میں والدین اور طلبہ وزرائے تعلیم سے تعلیمی بورڈز کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ طلبا کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں