26

قوم امن مانگ رہی ہے، پختونخوا کا وزیراعلیٰ عمران نیازی کے جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ایمل ولی خان

قوم امن مانگ رہی ہے، پختونخوا کا وزیراعلیٰ عمران نیازی کے جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ایمل ولی خان
ان حالات میں حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور غیرسنجیدگی قوم کا مذاق اڑانا ہے
آج پشتون امن کیلئے نکل چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کے مسلط حکمران اسلام آباد میں بیٹھے ہیں
سوات میں سامنے آنیوالے واقعات اور دھمکی آمیز آڈیوز پر بھی حکومتی خاموشی مجرمانہ فعل ہے
سوات سمیت صوبہ بھر میں عوام کا امن کے حق میں نکلنا قوم کیلئے نیک شگون ہے
کٹھن حالات میں قومی یکجہتی اور اتفاق ہی سے ہم مزید تباہی سے بچ سکتے ہیں
بدامنی قومی مسئلہ ہے اور سیاسی اختلافات سے بالاتر قومی سطح پر آواز اٹھانا واحد راستہ ہے
آج کے حالات میں بھی صوبہ کی حکمران جماعت کا خاموش رہنا ثابت کررہا ہے کہ یہ شریک جرم ہیں
سوات اور شانگلہ میں ہزاروں لوگ نکل آئے لیکن اگر کوئی نظر نہیں آیا تو وہ پی ٹی آئی کے نمائندے تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے تمام ذمہ داران اور کارکنان امن کیلئے قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
خیبر،کرم، مومند، باجوڑ،سوات اور شانگلہ سمیت جہاں جہاں امن ریلی ہوئی ہے، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
چارسدہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ قوم امن مانگ رہی ہے جبکہ پختونخوا کا وزیراعلیٰ اور وزراء عمران نیازی کے جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور غیرسنجیدگی قوم کا مذاق اڑانا ہے۔ چارسدہ کے یونین کونسل غنڈہ کرکنہ کے مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ آج پشتون امن کیلئے نکل چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کے مسلط حکمران اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔سوات میں سامنے آنیوالے واقعات اور دھمکی آمیز آڈیوز پر بھی حکومتی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔سوات سمیت صوبہ بھر میں عوام کا امن کے حق میں نکلنا قوم کیلئے نیک شگون ہے۔کٹھن حالات میں قومی یکجہتی اور اتفاق ہی سے ہم مزید تباہی سے بچ سکتے ہیں۔ اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ بدامنی قومی مسئلہ ہے اور سیاسی اختلافات سے بالاتر قومی سطح پر آواز اٹھانا واحد راستہ ہے۔آج کے حالات میں بھی صوبہ کی حکمران جماعت کا خاموش رہنا ثابت کررہا ہے کہ یہ شریک جرم ہیں۔سوات اور شانگلہ میں ہزاروں لوگ نکل آئے لیکن اگر کوئی نظر نہیں آیا تو وہ پی ٹی آئی کے نمائندے تھے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے تمام ذمہ داران اور کارکنان امن کیلئے قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔خیبر،کرم، مومند، باجوڑ،سوات اور شانگلہ سمیت جہاں جہاں امن ریلی ہوئی ہے، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں