25

قوم کھٹیا خیل کا آئندہ پیر روز تک حکومت کو ڈیڈ لائن،

قوم کھٹیا خیل کا آئندہ پیر روز تک حکومت کو ڈیڈ لائن، اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو پاک۔افغان شاہراہ سمیت تعمیراتی کام بند کرینگے ،جملہ کھٹیا خیل
تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقہ شاکس میں حکومت کے طرف سے تعمیرات پر کام پر جاری تھا اسی اثناء میں قوم کھٹیا خیل نے مزکورہ اراضی کو پیسوں کی عدم ادائیگی پر تعمیراتی کام بند کردیا، قوم کھٹیا خیل کے سرکردہ مشران، حاجی گل وزیر،حاجی جاوید حسن،حاجی شباب، محمد خان ،سمیت سینکڑوں کشران مشران نے حکومت کے خیلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین اور پولیس حکام کے ساتھ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ پیر کے روز قوم کھٹیا خیل اور سرکار کے درمیان جرگہ ہوگا جس میں مزکورہ تین جریب زمین کے پیسوں کی عدم ادائیگی کے بارے میں بات چیت ہوگی ،تاہم پیر کے روز تک کام جاری رہے گا اور اگر جرگہ ناکام ہوا تو قوم کھٹیا خیل پاک افغان شاہراہ اور تعمیراتی کام بند کردینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں