463

لنڈی کوتل, گستاخانہ خاکو کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

لنڈی کوتل (ہجرت علی آفریدی)
فرانس میں گستاخانہ خاکو کی اشاعت کے خلاف جماعت اسلامی لنڈی کوتل کا احتجاجی مظاہرہ  حکومت سے فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا سینکڑوں مظاہرین کی شرکت
لنڈی کوتل بازار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکو کی اشاعت کے خلاف احتجای مظاہرکیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے قائم مقام امیر حاجی مقتدر شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میکرون نے سرکاری سطح  توہین امیز خاکو کی اشاعت دے کر اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے  انہوں نے ترکی کے صدر کو خراج تحسین پیش کی جس نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا  
مرادحسین آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے کہ اب تک فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات بحال رکھے ہوئے ہیں جبکہ وہ ریاست مدینہ کے ماڈل کا دعویٰ کر رہے ہیں حکومت فوری طور پر فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں


مظاہرین نے باچاخان چوک سے لنڈی کوتل خیبر اڈے تک احتجاجی واک کیا اور فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وہاں فرانسیسی صدر میکرون کا پتلا بھی نظر آتش کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں