464

کرونا خیبر پختونخوا, دینی مدارس میں درس وتدریس کے متعلق تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا حکومت نے کروونا وائیرس کے دوسری لہر کے پیش نظر دینی مدارس میں درس وتدریس کے متعلق تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی،

اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے  نوٹیفیکیشن بھی جاری کی ہے جسمیں لکھا گیا ہے کہ بڑھتے کورونا کیسز کے باعث خیبر پختونخوا نے دینی مدارس میں سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں میں لگائی ہے،اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی،

سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان کا کہنا ہے کہ  کے پی حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ  علماء حضرات اور عوام کرونا سے نمٹنے تک حکومت کیساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں